ظرف سے زیادہ علم
یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کیسے علم کی اپنی طینت میں عجز و انکسار ہے جبکہ عمومی مشاہدہ ہے کہ علم تکبر
کا موجب بنتا ہے۔
اصل میں یہ تکبر ظرف کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ورنہ بڑے لوگ جو بڑا علم رکھتے ہیں انکا ظرف ان کے علم سے بھی بڑا ہوتا ہے اور وہ اپنے ظرف میں مزید گنجائش کا بھی علم رکھتے ہیں جو انکسار کی وجہ بنتی ہے۔
میری خدا سے دعا ہے کہ مجھے میرے ظرف سے زیادہ علم نہ دے۔ پہلے میرے ظرف میں اضافہ کرے پھر علم دے۔
Comments
Post a Comment