کیا عید ہے پھر کیا مبارکباد ہے امسال

کیا عید ہے  پھر کیا مبارکباد ہے امسال 

کس چیز کی برکت کی دعا دے رہے ہیں لوگ

کھا گئے روزہ کہیں یا عید کی نماز

تکرار کی برکت کی دعا دے رہے ہیں لوگ

عالم کے غموں سے میں صرفِ نظر کروں

اس بات کی قدرت کی دعا دے رہے ہیں لوگ

ایک دن شہر میں ہے جو اب کے بار عید

دوری میں قرابت کی دعا دے رہے ہیں لوگ

ہر شخص کی دعا کا میں دعا سے جواب دوں

ہے یہی چاہت کہ دعا دے رہے ہیں لوگ

سفرؔ

Comments

Popular posts from this blog

ارتقاء

ظرف سے زیادہ علم

کرونا تو بس ایک قدرتی آفت تھی